• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا عیدکے بعد واپسی کا فیصلہ،چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ، آئندہ انتخابات میں4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آیا تب بھی پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، اے پی ایم ایل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اتحادی جماعتوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ، آئندہ ایک دو روز میں ملک بھر سے پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین