• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پولیس مددگار کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ارباب کرم خان روڈ پر پولیس مدد گار کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے ،شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ ٗ آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔پولیس کے مطابق پولیس مدد گارکےچھ اہلکار کانسٹیبل بسم اللہ خان ٗ کانسٹیبل نذر محمد ٗ کانسٹیبل سعید احمد لانگو ٗ کانسٹیبل عیسیٰ خان ٗ کانسٹیبل محبوب خان اور کانسٹیبل جہانزیب خان بدھ کی شام کی دو گاڑیاں میں ارباب کرم خان روڈگشت کر رہے تھے اس دوران نماز عصر کی ادائیگی کیلئے چار اہلکار مسجد فاروق میںچلے گئے جبکہ سعید احمد لانگو گاڑی میں بیٹھا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دور افراد گاڑی پر فائرنگ کر دی، دیگر اہلکاربھی فائرنگ کی آواز سن کر مسجد سے باہر آئےاورجوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آور فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں سعید احمد لانگو موقع پر ہی شہید ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا بعد ازاں میت پولیس لائن لے جاکر نماز جنازہ ادا کی گئی ،جس میں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ٗ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ٗ ایڈیشنل آئی جی ایڈمن چوہدری منظور سرور ٗ ایڈیشنل آئی جی جہانزیب جو گیزئی ٗ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد میت شہید کے گھر کلی اسماعیل پہنچائی گئی۔
تازہ ترین