• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کو سخت گرمی کی وجہ سے چھٹی دی جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم کوئٹہ ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، آغا سرور بازئی، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، چچا بشیر، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق کاکڑایڈووکیٹ ،لیاقت علی درانی، عبدالغفار بادینی، محمد شریف کرد، کلیم اللہ، جاوید احمد،محمد اکبر، محمد یوسف، منظور احمد سرپرہ، محمدنسیم نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان اور سخت گرمی میں تعلیمی اداروں کو چھٹی دی جائے سخت گرمی کے موسم میں چھوٹے بچوں کا سکولوں میں جانا کافی دشوار ہوچکاہے والدین بچوں کیلئے سخت گرمیوں میں کافی پریشانی رہتے ہیں لہذا حکومت سے اپیل ہے کہ رمضان کے آخری ایام میں سخت گرمیوں میں تمام تعلیمی اداروںمیں چھٹی دی جائے تاکہ چھوٹے چھوٹے بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔
تازہ ترین