• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ڈیجی کے گوٹھ باٹھیرو اور مری ویلج میں خسرے سے 2بچے جاںبحق

خیرپور(بیورو رپورٹ ) خیرپو رمیں سندھ کا محکمہ صحت خسرے کی وباپر کنٹرول نہیں کر سکا کوٹ ڈیجی کے گوٹھ باٹھیرو اور مری ولیج میں مزید دو بچے جاںبحق نگران وزیراعلیٰ سندھ خیرپو رمیں خسرے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیں متاثر بچوں کے والدین تفصیلات کے مطابق سندھ کا محکمہ صحت خیرپو رمیں خسرے کی وبائی بیماری پر کنٹرول نہیں کر سکا کوٹ ڈیجی کے گوٹھ باٹھیر و اور مری ولیج میں دو مزید بچے جاںبحق ہو گئے خیرپو رمیں خسرے کی وبائی بیماری 2018ء کی شروعات میں پھیلی تھی جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں 75سے زائد بچے موت کا شکار ہو چکے ہیں خسرے سے بچوں کے مسلسل اموات پر بچوں کے والدین میں بڑا خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے متاثر بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سندھ کے محکمہ صحت کی لاپرواہی کے باعث خسرے کی وبائی بیماری زور پکڑ چکی ہے اور کئی بچے سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ اپنے گھروں میں بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ خیرپو رمیں خسرے کی وبا پھیلنے اور بچوں کے اموات کا نوٹس لیں اور خسرے کی وبا پر کنٹرول کر نے کے احکامات جاری کریں ۔

تازہ ترین