• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام رمضان المبارک میں بھی پانی سے محروم ہیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ( پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص علمدار روڈ مومن آباد،مری آباد،ناصر آباد،سید آباد،نو آباد،نیچاری ،حاجی آباد،تیل گودام اور ملحقہ علاقوں جبکہ ہزارہ ٹاون اور گردو نواح کے تمام علاقوں میں قلت آب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ واسا اور ٹینکر مافیاکی ملی بھگت کی مذمت کرتے ہوئےکہا گیاہے کہ اس وقت شہر اور علمدار روڈ میں قائم کئی ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں قائم بوسٹر مشینیں جل گئی ہیں جن کے بارے میں واسا کو شکایت کی گئی مگر واسا کے ایکس ای این،ایس ڈی او اور دیگر انتظامی و ٹیکنیکل عملہ اس اہم ترین مسئلے کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سےعوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے واسا کے کئی افسران و عملہ گرمیوں کے ایام میں جب پانی کی طلب میں اضافہ ہو جا تا ہے دانستہ طور پر ٹینکر مافیا کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے ٹیوب ویلز میں خرابی کرکے عوام کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ مہنگے داموں ٹینکر کےذریعے پانی خریدکرکے اپنی ضروریات پوری کریںجس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ نااہل ذمہ داروں کیخلاف کاررروائی کرتے ہوئے تمام خراب ٹیوب ویلز ،بوسٹروں،وال اور مشینوں کی ہنگامی بنیاد وں پر مرمت کرکے ترجیحی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین