کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز (ڈمیز) کی آمد ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف (ڈمی) کا کہنا تھا کہ اس عمر میں سیاسی جھٹکا ہر کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔ پروگرام کے دوران جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں”اردو ادب کے سر پر ہاتھ کون رکھے، ووٹ کی عزت ہے تو ”ووٹنی“ کی بھی ہونی چاہئے، نواب شمس الدین کی پھانسی میں مرزا غالب کا کردار، دوسری سے زیادہ خفیہ شادی وبال جان اور میاں صاحب نے گوشت خریدا تو مہنگائی یاد آگئی“ ۔ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔