• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت لوڈشیڈنگ خاتمے کا دعویٰ تو کرتی ہے کیا کچھ بھی نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بجلی کے منصوبوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری پاور ڈویژن اور پیسکو سے لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ طلب کرلی ہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ کا دعویٰ تو کرتی ہے کیا کچھ بھی نہیں ہے ،رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ سے عوام کو ریلیف نہیں ملاہے، لوگ لوڈ شیڈنگ سے بلک رہے ہیں،بعد ازاں فاضل عدالت نے سیکرٹری پاور ڈویژن اور پیسکو سے لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مد ت کے لئے ملتوی کردی ، بنی گالا میں غیر قانو نی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی محتسب کی رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کی جائیں تاکہ اس ضمن میں وہ اپنا موقف دے سکیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات مسمار کردی جائیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بعض رہائشیوں نے وفاقی مختسب سے رجوع کیا ہے، محتسب سے رجوع کرنے والوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جس پرعدالت نے حکم دیا کہ محتسب کی رپورٹ کی کاپی رہائشیوں کو فراہم کی جائیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رہائشی چاہیں تو اعتراضات داخل کر سکتے ہیں، مزید کوئی التوا ء نہیں دیا جائے گا، سارا سیوریج کورنگ نالے میں پھینکا جارہا ہے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔  
تازہ ترین