• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا نےسابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کا پاسپورٹ بھی از خود بلاک ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں جبکہ پرویزمشرف پاکستان میں موجود 10 سے زائد جائیدادوں کی خریدوفروخت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے 4 پلاٹس کراچی اور تین جائیدادیں اسلام آباد میں ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویزمشرف کا شناختی کارڈ ن لیگ کی حکومت کی ہدایت پر نہیں بلکہ عدالتی احکامات کے تحت بلاک کیا گیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کررکھا ہے۔
تازہ ترین