• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان کے خط پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی بجلی پورا پاکستان استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نگراں وزیراعظم کواپنی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا بھی خط لکھیں، پی ٹی آئی سربراہ قوم کو بتائیں کتنی بجلی،کتنے اسپتال ،اسکول اور یونیورسٹیاں بنائیں ؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی 5 ہزار5 سو میگا واٹ بجلی ہے،آپ کی بجلی کی پیداوار زیرو میگا واٹ ہے، نیازی صاحب آپ نے2013 ءمیں بجلی بنانےکاوعدہ کیا تھا، اس کاحساب دیں۔

تازہ ترین