• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف واپس آنا چاہتے ہیں ، ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بھی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 اور 53 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسلام آباد کے دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ، سید پرویز مشرف چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ سید پرویز مشرف چترال ، لیہ ، گوادر اور کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ سید پرویز مشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے۔ نادرا نے ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے جس سے ان کے لئے سفر کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ان کے شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔ اگر شناختی کارڈ بروقت بحال نہ ہوا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ جب پرویز مشرف واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا شناختی کارڈ بلاک کردینا سمجھ سے بالا ہے۔
تازہ ترین