• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعد میئر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائینگے،ملتان ڈویلپمنٹ گروپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے رہنما جلیل خان بابر ، ماسٹر سعید انصاری ، اختر عالم قریشی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آتے ہی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ، عید کے بعد ملتا ن ڈویلپمنٹ گروپ میئر ملتان نوید الحق ارائیں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ، ملتان کے تمام چیئرمینوں سے بات چیت مکمل کر لی گئی ہے ، ن لیگ کے قابل ترین چیئرمین کو میئر ملتان بنایا جائے گا،ملتا ن میں ن لیگ تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ، میئر نوید الحق اور ان کے بھائی وحید کے قریبی چیئرمینوں کے حلقوں میں مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
تازہ ترین