ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی رواں سال کی رپورٹ جاری کردی ہے، یکم جنوری 2018سے لیکر 7جون 2018تک ڈینگی بخار کے شبہ میں 1133مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے۔جس میں سے 945کا تعلق ملتان سے تھا جس میں سے7مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔خسرہ کے 212مریض ،خناق کے 18مریض لائے گئے تشنج کے 8 مریض،سینڈ فلائی کی مکھی کے کاٹنے سے 17مریض،کانگو بخار کے شبہ میں 9مریض لائے گئے۔صرف ایک مریض میں کانگو بخار کی تصدیق ہوئی۔کانگو بخار کے پازیٹوایک مریض جبکہ 4نیگٹومریض فوت ہوئے۔چکن پاکس کے 4مریض ،سیزنل انفلوئنزا ایچ ون این ون (سوائن فلو) کے 251مریض لائےگئے،107میں مرض کی تصدیق ہوئی ۔ ایڈز کے 16مریض، کالی کھانسی کا ایک مریض لایا گیا ۔