• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ، نیازی منافقت کی سیاست میں ایک ہی چہرے کا نام ہے،مریم اورنگزیب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی منافقت کی سیاست میں ایک ہی چہرے کا نام ہے عام انتخابات میں ن لیگ دونوں کی ضمانتیں ضبط کردے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما و سابق ڈویژنل صدر شعبہ خواتین آپا نسرین سے ملاقات میں کیا ،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیں، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے ،ن لیگ کے دور حکومت میں حقیقی معنوں میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے گئے بالخصوص ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں میگا پراجیکٹس پر عملی طور پر کام ہوا لیکن بعض ناعاقبت اندیش لوگ ترقیاتی کاموں کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں،ن لیگ کو آئندہ اقتدار میں آنے کا موقع ملاتو ملتان سمیت جنو بی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔
تازہ ترین