• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اینڈ آر ملتان آفس میں ملازمین ڈیوٹی سے غیرحاضر،دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعمیرات میینٹی نینس اینڈ ریپئرنگ( ایم اینڈ آر) ملتان آفس میں انجینئرز سمیت متعدد اہلکاروں کی ڈیوٹی سے غیر حاضری سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،صوبائی محکمہ تعیرات میں انجینئرز اور مختلف اہلکاروں نے ڈیوٹی سے غیر حاضری معمول بنا لی ہے، رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار میں کمی کے باوجود یہ افسر اور اہلکاراپنے فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گزشتہ روز بھی پونے بارہ بجے تک دفتر میں حاضری نہ ہونے کےبرابر رہی۔
تازہ ترین