• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت سے قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی،پیپلزپارٹی

مشرف کو الیکشن لڑنیکی اجازت سے قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی،پیپلزپارٹی

سکھر،لاہور( نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میاں رضاربانی‘خورشیدشاہ اورمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت سے قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی‘ مشرف واپس نہیں آئینگے‘حالات خطرے کی طرف جا رہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کیلئے نقصان ہوگا۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا خصوصی عدالت میں پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے،ججز نظر بندی اوربینظیر قتل کیس میں عدالتوں نے مشرف کو بھگوڑا قرار دیاہے ، سابق صدر نے خرابی صحت کا بہانے بنا کر عدالت کو گمراہ کیا اور اس وقت سےفرار ہے ، مختلف عدالتوں سے اسکی گرفتاری کے وارنٹ نکلے ہیں، یہ قابل تشویش ہے کہ سابق آمر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے ،کو پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں، خورشید شاہ نے عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشرف پاکستان نہیں آئینگے، پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، حسن عسکری نے (ن)لیگ کیخلاف آرٹیکل لکھے، کالا باغ ڈیم بنانے کا مسئلہ وفاق کا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کوئی کہتا ہے مداخلت ہو رہی ہے،ایک سیاستدان ہونے کی حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن احتساب کی بنیاد پر ہو گا، اس عدالت میں فیصلہ عوام کریگی جہاں بھی رکاوٹ آئی وہاں نقصان ریاست کا ہو گا یہ الیکشن بہت اہم ہیں اس میں رینجرز اور پولیس کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی، حالات خطرے کی طرف جا رہے ہیں، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا، مارشل لا کوئی نہیں لگا سکتا چیف جسٹس نے بھی کہا ہے انکی بات کا یقین کرنا چاہئے،انہوں نے کہا حسن عسکری نے ن لیگ کیخلاف آرٹیکل لکھا ہے، ن لیگ کا خدشہ بالکل ٹھیک ہے ، انہوں نے کہاکالا باغ ڈیم کیخلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، ڈیم معاملہ سی سی آئی کا ہے،عدالتوں کا نہیں، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت کو بھی چاہئے وہ ڈیم معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے، ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش ہونگے ، چیف جسٹس میرے لئے قابل احترام ہیں، عدالت کا کام نہیں کہ اس پر سیمینار کرائے،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا احتساب کے نام پر جو انتقام ہم نے بھگتا ہے، نواز شریف تو ابھی اسکے پاس سے بھی نہیں گزرے،مشرف کو کسی اور نے نہیں خود نواز شریف نے ملک سے بھگایا‘میاں صاحب نے بویا ہے وہ تو ابھی کاٹا نہیں کہ چیخ رہے ہیں، میاں صاحب کی تو وی آئی پی پروٹوکول میں ہونیوالے ایئر کنڈیشنڈ احتساب سے ہی چیخیں نکل رہی ہیں۔

تازہ ترین