• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مذموم مقاصد کیلئے نگراں حکومت کو استعمال نہ کریں،مریم اورنگزیب

عمران مذموم مقاصد کیلئے نگراں حکومت کو استعمال نہ کریں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب نگراں حکومت کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں، مسلم لیگ ن کی کارکردگی نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،نگراں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی خط لکھیں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نگران وزیراعظم کو عمران خان کے خط لکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نگران حکومتیں انتخابی عمل میں غیرجانبدار رہنے کی پابند ہوتی ہیں، وفاقی حکومت کی دس ہزار سے زائد اور پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پورا پاکستان استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا آپ نے 2013میں پورے پاکستان کے لئے بجلی بنانے کا وعدہ کیا تھا اس کا حساب دیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی خط لکھیں۔ خیبر پختون خوا حکومت کی نااہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے چوروں کی طرح شور مچانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کی کارکردگی لاہور ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد، میٹرو اور آپ کی کارکردگی پشاور کی میٹرو کے کھدے ہوئے 400کھڈے ہیں۔

تازہ ترین