• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف واپس نہیں آئینگے،بہادر ہوتے تو کارگل سے نہ بھاگتے،کیپٹن صفدر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نواز شریف کے داماد کیپٹن( ر) محمد صفدر نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف جعلی ریفرنڈم کے ذریعے صدارت کے عہدے پر براجمان ہوئے، وہ ملک میں ایل ایف او کا قانون لیکر آئے ، ڈالرز کے عوض پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کیا، سابق صدر کبھی وطن واپس نہیں آئینگے بہادر ہوتے تو کارگل سے راہ فراراختیار نہ کرتے،ریحام کی کتاب حقائق پر مبنی ہے،جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرانہوں نے کہا مشرف اس جنم میں کبھی بھی پاکستان آنے کی غلطی نہیں کرینگے اگر ہم بے قصور ہوتے ہوئے عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں تو پرویز مشرف آمر کا اللہ حافظ ہے،انہوں نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ریحام خان کی کتاب کافی حد تک حقائق پر مشتمل ہے، معلوم نہیں کہ کب مرد عورتوں کیخلاف کتاب لکھیں گے۔
تازہ ترین