سکھر کے قریب منڈوڈیرو کے مقام پر مال گاڑی کی 23بوگیاں الٹ گئیں۔
ڈی ایس ریلوے ریاض لغاری کے مطابق بوگیاں اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہواہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ منڈوڈیرو کے مقام پر اس کی 23بوگیاں الٹ گئیں۔
ریاض لغاری کے مطابق ٹریک کی بحالی کےلئے امدادی ٹیم روہڑی سے روانہ کردی گئی ہے ۔