سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ اب تک کسی کو بھی ٹکٹ نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلان ہوا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کی لسٹ مرتب کی جارہی ہے، جلد اعلان کردیا جائےگا۔
ان کا کہناتھا کہ سوموار کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے ،لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، شہباز شریف کا ایجنڈا ترقی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ دوسری جماعتوں نے ٹکٹ دینے کا جو معیار رکھا وہ بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے اصل چہروں کو تلاش کرنا پڑتا ہے، تمام اے ٹی ایمز سرفہرست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے دس سال صوبے میں کام جتنا کیا وہ تاریخی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 26 سو سے زائد واقعات ہوتے تھے اب نہیں ہوتے، عمران خان نے نگران وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر خط لکھا، نگران حکومت صاف شفاف الیکشن کروائے گی،جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کرتے ہیں، پشاور میں میٹرو کے ٹائر پنکچر ہیں، دھول مٹی کے سوا کے پی میں کچھ نہیں، کے پی میں 90 روز میں احتساب کمیشن میں تالہ لگ گیا۔