• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف آئیں قانون کا سامنا کریں، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں، سپریم کورٹ

پرویز مشرف آئیں قانون کا سامنا کریں، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں، سپریم کورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ سیل)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس پر بھی سب کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے، پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے، پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے، پرویز مشرف آئیں اور قانون کا سامنا کریں، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔دو روز قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین