• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام میڈیکل کالجز سے زائد فیسیں واپس دلوائینگے، چیف جسٹس

تمام میڈیکل کالجز سے زائد فیسیں واپس دلوائینگے، چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق درخواستوں پر پی ایم ڈی سی و دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے تمام میڈیکل کالجز کے معاملات یکساں کر دئیے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بچوں کا مستقبل خراب نہیں ہونے دیں گے ، تمام میڈیکل کالجز سے زائد فیسیں واپس دلوائیں گے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب اور پی ایم ڈی سی حکام پیش ہوئے عدالت میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ زائد فیسیں لینے والے کالجز سے 75؍ کروڑ وصول کرچکے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اصغر خان کیس میں تحقیقات ملیں جس پر شکرگزار ہیں،اس دوران چیف جسٹس کا سینئر وکیل مخدوم علی خان سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ادارے اعتراف کر رہے ہیں مگر مخدوم علی خان تعریف نہیں کرتے، کہا جاتا ہے سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرکے مار دیا۔

تازہ ترین