چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےلاہورمیں ذہنی مریضوں کی علاج گاہ فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا، انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فاؤنٹین ہاؤس کو ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔
ایک مریضہ نے عید سے پہلے پرفیوم لینے کی خواہش کی تو چیف جسٹس نے مریضہ خاتون کو دو پرفیوم فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مریض گھروں کو جانا چاہتے ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ ان مریضوں کو لینے کوئی نہیں آتا ۔