پیرس (جنگ نیوز ) اسپین کے رافیل نڈال نے ریکارڈ 11 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا ۔ فائنل میں انجری سے لڑتے ہوئے انہوں نے آسٹریا کے ڈومینک تھائم کو 6-4، 6-3 اور 6-2 سے ہرادیا۔ عالمی نمبر ایک 32 سالہ اسٹار کے مجموعی گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ رافیل نڈال کو چوتھے گیم میں انگلی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈاکٹر کی مدد لینا پڑی تھی تاہم انھوں نے میچ کو جاری رکھا۔نڈال مارگریٹ کورٹ کے بعد ٹینس کی تاریخ کے دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 11 ویں بار فرنچ اوپن جیتا ہے۔اس سے قبل مارگریٹ کورٹ نے 1960 سے 1973 کے دوران 11 بار آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ نڈال پہلی بار 2005 میں 20 برس کی عمر میں فرنچ اوپن چیمپئن بنے تھے۔