گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو سٹی کونسل میں ڈپٹی ٹو لارڈ پرووسٹ کونسلر حنیف راجہ نے پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کی توجہ سکاٹ لینڈ میں نادرا کے دفتر کی بندش کی طرف دلائی گئی ہے۔ کونسلر حنیف راجہ نے لکھا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں سب زیادہ پاکستانیوں کی تعداد ان کے حلقے پولک شیلڈ میں مقیم ہے اور نادرا کا دفتر بند ہو جانے پر وہ بہت پریشان ہیں۔ سکاٹ لینڈ میں نادرا کا ایک ہی دفتر تھا جس کا دائرہ کار شمالی آئرلینڈ تک پھیلا ہوا تھا جو لوگ آن لائن کارڈ نہیں بنوا سکتے۔ ان کو اب تقریباً چار سو میل کا سفر کرکے مانچسٹر، بریڈ فورڈ وغیرہ جانا پڑے گا۔ نادرا والوں نے دفتر بند کرنے کی وجہ اخراجات میں کٹوتی بیان کی ہے۔12اپریل2018 سے نادرا کا دفتر بند ہے اور اس اہم اقدام سے قبل کیمونٹی سے کوئی مشاورت تک نہیں کی گئی ہم آپ سے التماس کرتے ہیں کہ حکومت کو احکامات دیئے جائیں کہ وہ سکاٹ لینڈ میں اس دفتر کو دوبارہ شروع کریں۔