ملتان(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کا پل ٹوٹنے سے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ساہیوال میڈیکل کالج فورتھ ائیر کی طالبہ آمنہ کوثر کی میت کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ واپڈا ٹاؤن فیز II کی جامع مسجد سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی،جبکہ واپڈا ٹاؤن فیز I کےای بلاک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،مرحومہ کےوالد چیف انجینئر( ریٹائرڈ) چوہدری عبدالغنی سے چیف ایگزیکٹو میپکومحمداکرم چوہدری،چیف انجینئرزشاہد حمیدچوہان،شاہد اقبال چوہدری،ڈائریکٹرجنرل ایچ آرنعیم اللہ،ڈائریکٹرکمپیوٹرزمیاں ندیم اقبال ملیزئی، انجینئرشفقت اصغر طاہر،انجینئر خواجہ اورنگ زیب، انجینئر محمداکرم بھٹی،انجینئر خالدمحمودچوہسری دیگرمیپکو افسروں، ملازمین،اہل خانہ،ساتھی طلباوطالبات اوران کے والدین نےجنازےمیں شرکت،ساہیوال میڈیکل کالج کےطلباوطالبات کا ایک ٹرپ 13 مئی کو آزاد کشمیر میں دریائے نیلم کے کنڈل شاہی پل کے ٹوٹنے سےدریا میں جاگرا تھا،اس حادثے میں آمنہ کوثر بھی لا پتا ہوگئی تھی،9 جون کو طالبہ کی لاش ملنے پر ملتان پہنچائی گئی تھی،گذشتہ روزامرحومہ کی تدفین کردی گئی ۔