کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی ہوا جس میں سینئر نائب صدر حاجی جبار کاکڑ، نائب صدر یاسین آغا، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر باز محمد خلجی، سیکرٹری اطلاعات اکرم پانیزئی، جوائنٹ سیکرٹری عین الدین ترین، جوائنٹ سیکرٹری ندیم خان کاسی، سیکرٹری مالیات بختیار خان خلجی، آفس سیکرٹری زمان خان کاکڑ، سالار حبیب ننگیال نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور ، عام انتخابات میں ضلع کوئٹہ کی سطح پر اہم کردار ادا کرنے پر تفصیل سے غور ہوا اورسیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں صوبائی کا بینہ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم میں ضلع کوئٹہ کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا جلد صوبائی صدر سے ملاقات کی جائے گی ۔