کوئٹہ (مانیٹر نگ سیل)کلی برات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔