• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا اسحاق ڈارکے گھر کے سامنے پارک بحال کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک کی تعمیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ پارک کو جلد بحال کیا جائے چیف جسٹس نے کہا کہ مقامی لوگ پارک بحال نہ کیے جانے پر پوچھ رہے ہیں، چیف جسٹس نے پی ایچ اے ڈی جی سے استفسار کیا کہ پی ایچ اے نے اب تک کیا کیا ہے، ڈی جی نے بتایا کہ ٹینڈرز جاری کررکھے ہیں پراسس مکمل ہوتے ہی کام شروع کردیا جائے گا، یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی جگہ سڑک تعمیر کا نوٹس لیا تھا ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے پارک بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین