لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر راشدضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا ،وہاں کے حالات خراب تھے، ڈاکٹر راشد ضیاء کو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا ؟۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کی درخواست خارج کر دی انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرٹ پر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کامستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔