• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول لاڑکانہ، لیاری اور مالاکنڈ سے الیکشن لڑیں گے

بلاول لاڑکانہ، لیاری کرا چی اور مالاکنڈ سے دنگل لڑیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور لیاری کرا چی کے علاوہ مالاکنڈ سے بھی دنگل لڑیں گے،پیپلز پارٹی نے سندھ کے بعد خیبر پختونخوا ا ور بلوچستان سے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کےامیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور لیاری سے الیکشن لڑیں گےجبکہ این اے8 مالاکنڈ سے بھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔

پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 184 امیدواروں کا اعلان کر دیا، سابق صدر زرداری کو نواب شاہ سے ٹکٹ مل گیا، کراچی سے گلشن اقبال کی نشست پر شہلا رضا عمران خان کا مقابلہ کریں گی۔

خورشید شاہ سکھر سے میدان میں اُتریں گے، فریال تالپور لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہوں گی، خیرپورسے نفیسہ شاہ قومی اور قائم علی شاہ صوبائی نشست کے امیدوارہوں گے، اداکار ایوب کھوسو گلشن اقبال کی صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

دو سو ساتھیوں سمیت حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سید عمران حیدر عابدی این اے 239 کورنگی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 سے اور ان کی بہن عذرا پیچوہو صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 37 نواب شاہ سے امیدوار ہوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی میں لیاری کی نشست این اے 246 اور لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے جبکہ فریال تالپور لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے امیدوار ہوں گی۔

آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منور تالپور این اے 219 میرپور خاص سے امیدوار ہوں گے۔

آغا سراج درانی شکارپور کے حلقہ پی ایس 9، امتیاز شیخ پی ایس 7، سہیل انور سیال پی ایس 12 لاڑکانہ، نثار کھوڑو پی ایس 11 لاڑکانہ، سابق وزیر مراد علی شاہ جامشورو سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 80 پر امیدوار ہوں گے۔

سکھر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 206 سے سید خورشید شاہ، پی ایس 23 سے خورشید شاہ کے داماد سید اویس قادر شاہ، پی ایس 24 سکھر سے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ اور پی ایس 25 سکھر سے سید ناصر حسین شاہ کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ضلع خیرپور میں این اے 208 سے نفیسہ شاہ، پی ایس 26 سے سید قائم علی شاہ جبکہ پی ایس 27 سے منظوروسان پیپلز پارٹی امیدوار ہوں گے۔

این اے 209 خیرپور سے سید فضل علی شاہ، پی ایس 28 خیرپور ساجد بھابھن اور پی ایس 29 شیراز راجپر امیدوار ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 32 سے نواب وسان امیدوار ہوں گے۔۔

ضلع سانگھڑ میں این اے 216 سے شازیہ عطا مری، پی ایس 42 سانگھڑ سے علی حسن ہنگورو، پی ایس 46 سے رانا عبدالستار امیدوار ہوں گے۔

ضلع قمبرشہداد کوٹ این اے 202 سے آفتاب شعبان میرانی، این اے 203 سے میر عامر مگسی اور پی ایس 14سے نادرمگسی امیدوار ہوں گے، پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سردار خان چانڈیو امیدوار ہوں گے۔

ضلع گھوٹکی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 204 سے سردار خالد خان لونڈ، پی ایس 18 سے جام مہتاب ڈہر، پی ایس 20 سے سردار محمد بخش مہر اور پی ایس 21 سے علی نواز خان مہر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

مخدوم جمیل الزماں قومی اسمبلی کی نشست این اے 223 مٹیاری، ان کے بیٹے مخدوم محبوب الزماں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 58 اور مخدوم رفیق الزمان پی ایس 59 مٹیاری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

شرجیل انعام میمن حیدرآباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 63، جام خان شورو پی ایس 62 اور امداد پتافی پی ایس 61 ٹنڈو الہٰ یار سے امیدوار ہوں گے۔

میرپور خاص میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 47 سے ہری رام اور پی ایس 48 سے ذوالفقار علی شاہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ضلع سجاول میں این اے 231 سے سید ایاز علی شاہ شیرازی، این اے 232 سے شمس النساء میمن جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 75 سے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، پی ایس 76 سجاول سے محمد علی ملکانی، پی ایس 78 سے حاجی علی حسن زرداری پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

کراچی میں کورنگی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 239 سے سید عمران حیدر عابدی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،ضلع ملیر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 236 سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 سے عبدالحکیم بلوچ ، این اے اے 238 سے آغا رفیع اللہ، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 87 سے ساجد جوکھیو ، پی ایس 88 سے غلام مرتضی بلوچ اور پی ایس 89 سے سلیم بلوچ امیدوار ہوں گے۔

این اے 243 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مد مقابل شہلا رضا پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

لیاری میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 107 سے جاوید ناگوری، پی ایس 108 سے عبدل مجید بلوچ امیدوار ہوں گے۔

کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 104 سے سعید غنی، پی ایس 111 سے مرتضیٰ وہاب، جبکہ این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل اور پی ایس 127 سے ناز بلوچ پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختون خوا سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے79 پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

قومی اسمبلی کے 23 اور کے پی کے 56 امید وار شامل ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے8 مالاکنڈ سے بھی انتخابی میدان میں اتریں گے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق این اے دیر بالا 5 اور پی کے 12سےنجم الدین خان امیدوارہوں گے، دیگر اہم امید واروں میں پی کے 14سے بخت بیدار خان، پی کے 15سے محمود زیب خان اور پی کے 23سے ڈاکٹر افسر الملک شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، پارٹی کے صوبائی صدرعلی مدد جتک کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے قومی اسمبلی کی 16 اور بلوچستان اسمبلی کی51نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بسم اللہ کاکڑ کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 21 قلعہ عبداللہ سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 265 کوئٹہ سے روزی خان کاکڑ، پی بی 27 سے سحر گل خلجی، پی بی 28 سے سید اقبال شاہ، پی بی 31 کوئٹہ سے حاجی علی مدد جتک کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی بی 11 نصیر آباد سے صادق عمرانی، پی بی 16 سے فرحان حسین مگسی اور پی بی 17 مستونگ سے سردار محمود کرد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین