• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم

مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نادرا کو سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے عدالت تک سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔

پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں خصوصی عدالت قائم کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ نادرا کو سابق صدر کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نےمشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا، ایئر پورٹ سے عدالت تک انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں جس پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ مشرف کی واپسی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کارڈ بلاک کرکے کیوں پرویز مشرف کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کےلیے نادرا کو حکم دیا۔

تازہ ترین