کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی گجرات میں 290کلو میٹر پاک بھارت امن مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق گجرات کے سماجی کارکنان بشمول سندیپ پانڈے 19سے30 جون کے دوران احمدآباد سے بانسکنتھا کے سرحدی علاقوں میں 290کلو میٹر طویل امن مارچ کا انعقاد کرینگے۔ سماجی کارکنان کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہےکہ اگر گجرات اور سندھ کی سرحد کھول دی جائے تو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے ملنے میں آسانی ہوگی اور تجارت، سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کےدرمیان امن و دوستی پروان چڑھے گی۔سندیپ پانڈے کا کہناہےکہ پاکستان میں سماجی حقوق کے کارکنان بھی کراچی میں اسی نوعیت کے مارچ کے اہتمام کا ارادہ رکھتے ہیں۔