• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابقہ حکومت حقائق جھٹلارہی تھی ، اسد عمر

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت بیل آوٹ کی طرف جارہی تھی،حقائق جھٹلا رہی تھی،نگراں حکومت حقائق عوام کے سامنے رکھے تاکہ آنے والی حکومت تیاری کرسکے ۔

پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر15 سے 16 روپے گرگئی ہے ،زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشيڈنگ خاتمے کے دعوے کی حقیقت نظر آگئی ، تمام فیتے کاٹنے اور دعوے کرنے کے باوجود بجلی کی صورتحال میں کوئی فرق نہيں آیا ، جون کے پہلے ہفتے میں بجلی کی کمی 4 ہزار میگاواٹ تھی ، اتنی ہی کمی پچھلے سال بھی تھی ۔

تازہ ترین