لندن (پی اے)انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ نے رائل ویڈنگ میں زیب تن کیے جانے والے اپنے آوٹ فٹ مانچسٹر بم دھماکے کے متاثرین کی مدد کے سلسلے میں وی لو مانچسٹر کو عطیہ کر دیئے ہیں ۔ گزشتہ سال کےحملے میں 22افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے شادی کی تقریب میں سلیبریٹیز کو مدعو کیا تھا جن میں جارج کلونی اوپرا ونفری ڈیوڈ بیہکم اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ فینز کی جانب سے عطیات وی لو مانچسٹر ایمرجنسی فنڈ میں جائیں گے۔ پرنس ہیری اور میگھان مرکل کی شادی کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا تھا۔ ڈیوڈ بیکہم نے شادی کی اس تقریب میں چارکول ڈائیر مارننگ سوٹ جبکہ وکٹوریہ نے نیوی بلیو سوٹ زیب تن کیا تھا۔ فینز کو یہ آوٹ فٹ جیتنے کیلئے آن لائن ڈرا میں شامل ہونے کے سلسلے میں 18پونڈ کا ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ہوگی ۔ اس طرح فینز کو یہ آوٹ فٹ جیتنے کا موقع مل سکے گا۔ ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ ہم یہ آوٹ فٹ وی لو مانچسٹر ایمرجنسی فنڈ کے کام کی سپورٹ کیلئے عطیہ کر رہے ہیں۔ اس فنڈ کے ذریعے مانچسٹر دھماکے کے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ سائٹ نے یہ آئوٹ فٹ آفر کیے ہیں کہ شاید انہیں آپ خود اپنی شادی میں پہنیں یا شاید آپ انہیں کبھی نہ اتاریں اس حوالے سے فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے کہ ان کا کیا کرتے ہیں۔