• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے بروقت دورے کا آغاز کر رہا ہوں، عباس عراقچی



ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فوٹو ایرانی میڈیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فوٹو ایرانی میڈیا 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے بروقت دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ دورے کا مقصد دو طرفہ معاملات پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کا علاقائی دورہ تازہ ترین کوششوں سے متعلق مشاورت پر مبنی ہوگا، اس دورے کا مقصد ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی صورتِ حال، جنگ بندی اور اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری پیش رفت ناگزیر ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ رابطے کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید