• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی اے کی اپیل پر راولپنڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف تفتیش شروع

لندن(پ ر)راولپنڈی کے علاقہ شیرون مسیحی کالونی، سوہان اڈہ نزد ہائیکورٹ کے علاقے میں قبضہ مافیا گروہ جس نے ایک درجن سے زیادہ مسیحی کمیونٹی کے رہائشی پلاٹوں پر قبضہ کیا ہوا تھا کے خلاف خبر جس میں پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کے زریعے آرمی چیف،چیف جسٹس، وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی تھی اس خبر پر آنی جی پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی افضال احمد کوثر کومسیحی کمیونٹی کی قبضہ مافیا کے حوالے سے داد رسی کیلئے ہدایات جاری کی تھیں جس پر سی پی او راولپنڈی نے شارون کالونی کے تمام متاثرین سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور تمام سائلین کےتحفظات سُنے اور پھر ڈی ایس پی مورگاہ سرکل کاظم شاہ اور ایس ایچ او سید ندیم الحسن کو انکوئری آفیسران مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے تمام سائیلین سے مکمل دستاویزات حاصل کرکے محکمہ مال کے تعاون سے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے پاکستان کرسچئین ایسوسی ایشن کے صدر کاشان واجد، جنرل سیکرٹری ایسٹرکھوکھر ، دیگر عہدیداران عمانوئیل رائے، طلعت گِل اور اعجاز رائے نے آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز ،سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر، سجاد حسن منج کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ سائیلین پچھلے کئی ماہ سے عتاب میں تھے اور کوئی پرسان حال نہ تھا مگر آئی جی پنجاب محکمہ پولیس نے نوٹس لے کر اوورسیز کمیونٹی اور باالخصوص اقلیتوں کا اداروں پر اعتماد بحال کیا ہے۔
تازہ ترین