ملتان(سٹاف رپورٹر)آرپی اومحمد ادریس احمدکی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کے 79 پولیس اسٹیشنز میں کے 79 تھانوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،انہوں نے اس حوالے سے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ ریجن کے بعض تھانوں کی حوالات میں بنیادی سہولتیں میسر نہیں، انہوں ضلعی پولیس سربراہان سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ہر تھانے کی سطح پر نہ صرف ملزمان کے لئے بجلی کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔