کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہر گل خان مری کی عدم بازیابی کے خلاف اہلخانہ نے عید کے روز سریاب روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ، کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہر گل مری کے اہلخانہ نے کہا کہ مہر گل مری محکمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے ، انہیں 15 اور 16 ستمبر 2015ء کی درمیانی شب اٹھایا گیا اور 32 مہینے گزرجانے کے باوجود تاحال وہ لاپتہ ہیں انہوں نے کہا کہ مہرگل مری خود گورنمنٹ افسر ہیں جبکہ ہمارے خاندان کے دیگر افراد پاک فوج سمیت سرکاری ملازمتوں میں گریڈ 18 کے عہدوں پر ہیں ہم پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ مہر گل مری کو منظر عام پر لایا جائے عدم بازیابی کی صورت میں عید روز سریاب روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ۔