• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی نشستوں پر دیگر اضلاع کے امیدوارعوام سے ناانصافی ہے ،جمعیت س

کوئٹہ(پ ر)جمعیت س کے صوبائی سینئر نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی صوبائی اور قومی نشستوں پر دو درجن سے زائد دیگر اضلاع سے امیدوار کھڑے کرنا کوئٹہ کے عوام سے نا انصافی کی واضح دلیل ہے کوئٹہ کی مقامی آبادی پر مشتمل کوئٹہ الائنس بننے کیلئے بھی یہی لوگ رکاوٹ بن رہے ہیں کوئٹہ کے عوام کسی دوسرے اضلاع کے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے امیدوار کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب میں کیا اس موقع پر این اے 264کے امیدوار عبدالقاہر بازئی ٗ این اے 265کے امیدوار حافظ درمحمد اخوندزادہ ٗ پی بی 24ملک عتیق ا لرحمان بازئی ٗ پی بی 25حاجی خدائے نظر ترکی ٗ پی بی 26پر قاری عبدالحنان ٗ پی بی 27پر مولانا سعیداحمد ٗپی بی 28پر حاجی ظفر اللہ اچکزئی ٗ پی بی 29نظام الدین اچکزئی ٗ پی بی 30حافظ نور جہاں ٗ پی بی 31امیر محمد یوسف زئی ٗ پی بی 32کے حافظ شمس اللہ بازئی بھی موجود تھے۔ مفتی بازئی نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ا یک بار پھر کوئٹہ شہر کوکھنڈرات اور فنڈز دوسرے اضلاع منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا دو درجن سے زائد امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں جو کوئٹہ کے عوام سے نا انصافی کی دلیل ہے جمعیت س نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کیا اور کوئٹہ کے مستقل باشندوں پر مشتمل ایک الائنس بنانے کی کوشش کی مگر اس میں رکارٹ ڈالی جا رہی ہے اب عوام خود فیصلہ کریں ان لوگوں کا مقابلہ کریں جمعیت (س) نے غیر مقامی افراد کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ درایں اثناء حلقہ این اے 257ژوب کم قلعہ سیف اللہ پر نامزد امیدوار مولانا نجم الدین درویش کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔
تازہ ترین