اسلام آباد (آئی این پی)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو بعض قریبی دوستوں نے وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا،وطن واپسی کی صورت میں سابق صدرکومشکلات درپیش آ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی دوستوں جن میں بعض ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شامل ہیں نے پرویز مشرف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پاکستان آنے سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال میں اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کےلئے کافی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے قریبی دوستوں کے مشورے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔