اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)سپریم کورٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج (بدھ)سنائے گی۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔واضح رہے كہ شکیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید كی كامیابی كو چیلنج كرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر كی تھی الیکشن ٹربیونل نے اسی بنیادوں پر الیکشن پٹیشن خارج كکی تھی تاہم الیکشن ٹربیونل كے فیصلے كو سپریم كورٹ میں چیلنج كیا گیا تھا۔