• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں نجی کمپنی نے ہوم چیک ان سروس متعارف کرا دی


دبئی کی ایک نجی کمپنی نے مسافروں کو گھریا ہوٹل سے چیک ان سروس کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافر اپنے گھر اور ہوٹل پر ہی چیک ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور انہیں وہیں بورڈنگ پاس بھی دے دیا جائے گا۔

دبئی میں نجی کمپنی نے ہوم چیک ان سروس متعارف کرا دی

فلائی دبئی ایئرلائن نے دناتا اور ڈبز نامی بیگیج ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹک کمپنی کے باہمی اشتراک سے یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔ڈویڑنل سینئر نائب صدر یو اے ای ایئرپورٹ آپریشنز دناتا اسٹیو ایلن کا کہنا ہے کہ ڈبزنت نئے تجربات کے ذریعے مسافروں کی سہولت کے لیے انہیں گھروں اور ہوٹلوں پر چیک ان کی سہولت فراہم کر رہی ہے جس سے نا صرف اْن کا وقت بچے گا بلکہ انہیں ذہنی تسکین بھی ملے گی جبکہ دبئی میں کامیابی کے بعد یہ سروس کو دنیا بھر میں متعارف کروائی جائے گی۔

واضح رہے ڈبز کی جانب سے 2016 میں پہلی بار دبئی سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے یہ سروس متعارف کرائی گئی تھی یعنی مسافروں کی فلائٹ سے قبل ان کا سامان ان کے گھروں یا ہوٹل سے وصول کیا جاتا اور پرواز کی آمد کے بعد مسافروں کا سامان ان کے گھر یا ہوٹل تک پہنچایا جاتا۔

تازہ ترین