ملتان (سٹاف رپورٹر) کسٹم کلکٹریٹ ملتان نے 13ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، ڈپٹی کلکٹرملتان کسٹم ہیڈکوارٹر ثاقب الرحمٰن نے سپرنٹنڈنٹ حسن محمد کو ایکسپورٹ سیکشن ملتان ڈرائی پورٹ سے اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کردیا گیا اس کے ساتھ ساتھ انہیں آئی اینڈ پی برانچ، ریبیٹ ریفنڈ، سٹیٹ ویئر ہائوس کسٹم ہائوس کا بھی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ، سپرنٹنڈ نٹ حبیب الرحمٰن کا آئی اینڈ پی برانچ اور اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن سے ڈیوٹی فری شاپ ملتان اور ایکسپورٹ سیکشن ملتان ڈرائی پورٹ وایئرپورٹ پرکردیا گیا ، انسپکٹر شاہد نواز مرزا کا امپورٹ ایگزامینشن ، ریکوری بانڈز سیکشن ملتان ڈرائی پورٹ سے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کردیا گیا ،انسپکٹر رانا محمد ارشاد کو وی بوک ،ریکوری ڈرائی پورٹ سے کسٹم ہائوس ملتان تعینات کردیا گیا ، حوالدار عبدالمجید اور خالد محمود کو سکیورٹی ڈیوٹی کسٹم ہائوس سے اے ایس او آفس ساہیوال تعینات کردیا گیا ،سپاہیوں ظفراقبال،کلیم اللہ ، مبشراحمد، خالد محمود ، محمد رشید،محمد شبیر اور محمد شعیب اشرف کے تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔