ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سزاؤں میں خصوصی معافی سے ملتان ریجن کی جیلوں سے 45 قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔ جبکہ 8قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ وزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کےقیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکمی کی گئی ہے۔ دوسرے تمام قیدیوں کی سزاؤں میں 45 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک دشمن سرگرمیوں ،مذہبی انتہا پسندی، ڈکیتی، راہزنی، اغواء اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا پانےوالوں کو معافی نہیں ملےگی ۔65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال یا اس سے زیادہ معر کی ان خاتون قیدیوں کی باقی قید معاف کردی گئی ہے جو اپنی سزا کاایک تہائی حصہ کاٹ چکے ہیں۔