کوئٹہ(آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ بیان میںکہاگیاہے کہ گزشتہ روز ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی کی قیادت میں ضلعی کا بینہ کے ارکان یاسین آغا، انجینئر باز محمد خلجی، عین الدین ترین، زمان کاکڑ، ندیم خان کاسی، بختیار خان خلجی، حبیب ننگیال نے وفد کی صورت میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے تفصیلی ملاقات کر کے ضلع کوئٹہ کی سطح پر انتخابات کے حوالے سے طویل بحث و مباحثہ، تشویش، خدشات سے آگاہ کیا صوبائی صدر نے وفد کو تسلی بخش جواب اور تمام صورتحال پر مطمئن کر تے ہوئے آگاہ کیااورکہاکہ کوئٹہ کے تمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوششیں کی جائیں جس پر وفد نے تمام امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے پرمبارکباددیتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔