• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

نوازشریف اور مریم نواز کی لندن روانگی

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے، دونوں عید کے بعد واپس آئیں گے۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

مریم نواز کا لندن روانگی سے قبل ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی،والدہ سے ملنے کےلیے بےتاب ہوں۔

انہوں نے والدہ کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی اور   عید کے موقع پر سب کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



نواز شریف اوران کے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی تاہم نوازشریف اورمریم نوازکوآج کی حاضری سےاستثنی دیاگیاہے ۔

گزشتہ روزالعزیزیہ اسٹیل ملز،فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسزکی سماعت 19 جون تک ملتوی کی گئی تھی۔العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں واجد ضیاکو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین