چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ فوری پتہ کرکے بتائیں کہ پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، اگر انہوں نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔
پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نےسماعت کی۔
چیف جسٹس نےڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری اپ ڈیٹ لےکر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، انہوں نے قرار دیا کہ انہوں نے کیس کی سماعت 2بجے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاف نے عید الفطر پر چھٹیوں پر جانا ہے، اگر پرویز مشرف نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔