• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

بالی ووڈ نگری ہویاہالی ووڈیا پھر بات ہو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ستاروں کی ،کروڑوں مداح جہاں ان کی اداکاری اور ڈانس کے فین ہیں وہیں ان کے فیشن کے بھی دیوانے ہیں۔ یہ سیلیبرٹیز جتنا خیال اپنے فن پر دیتی ہیں اس سے کہیں زیادہ اپنے فیشن پر۔ لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہی تو وہ چیزہے جو ہزاروں کی محفل میں بھی آپ کو منفرد دکھاتا ہے۔ حالانکہ فیشن تو سبھی کرتے ہیں لیکن کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا منفرد اسٹائل انھیں سیلیبرٹی آئیکون کے ساتھ ساتھ فیشن آئیکون بھی بنادیتا ہے۔ آئیےجانتے ہیں کہ بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی ستاروں میں ایسی کون کون سی سیلیبرٹیز ہیں۔

ہالی ووڈ فیشن آئیکون ایما واٹسن

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

ہیری پورٹر سے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی، نوجوانوں میں مقبول ،خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سےبھرپور ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن جہاں اداکاری اور ماڈلنگ کے حوالے سے مشہور ہیںتو وہیں فیشن آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔امریکا میںایک سروے کروایا گیا جس کا مقصد ان خواتین کا انتخاب کرنا تھا جن کا فیشن دنیا بھر میں کاپی کیا جاتا ہے۔ دنیا کی بہترین فیشن آئیکون اداکارہ کے اس سروے میں ایما واٹسن دوسرے نمبر پر رہیں۔ایما کے مداحوں کے مطابق ان کا فیشن سینس بہت اعلیٰ ہے۔ خواتین کے لئے جہاں وہ بڑھ چڑھ کر فلاحی کام کررہی ہیں وہیں ان کے ملبوسات بھی صنف نازک میںخاصے مقبول ہیں۔

کیٹی پیری

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

کیٹی پیری پاپ اسٹار گلوکار ہ ہونے کےساتھ ساتھ فیشن آئیکون بھی ہیں ان کے مداح جہاں ان کے میوزک اور لیرکس کے دیوانے ہیںوہیںان کے فیشن اور لائف اسٹائل کو بھی فالو کرتے ہیں۔کیٹی پیری رائے شماری میں ٹاپ ٹین اور میڈونا نے کے بعدسب سے زیادہ کاپی کی جانے والی گلوکارہ ہیں۔

بالی ووڈ فیشن آئیکون سونم کپور

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

حال ہی میں پیا دیس سدھارنے والی بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کو فلم انڈسٹری کی فیشن آئیکون مانا جاتا ہے۔ وہ جو بھی کپڑے زیب تن کرتی ہیں وہ فیشن بن جاتا ہے، سو نم کے لباس کے انداز، ڈیزائن اور رنگوں کا انتخاب بتاتا ہے کہ وہ فیشن کی دلدادہ ہیں۔ فیشن سے متعلق سونم کے شاندار انتخاب کے باعث انھیں گزشتہ برس فیشن آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔

کنگنا رناوت

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

کنگنا بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنھوں نے مشکل سے مشکل کردار کو بڑی کامیابی سے نبھایا اور ثابت کیا کہ وہ کسی بھی اداکارہ سے کم نہیں ہیں۔اداکاری کے ساتھ ساتھ کنگنا فیشن میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔کنگنا سے متعلق بالی ووڈ میں یہ بات عام ہے کہ اداکارہ میں کمال کا فیشن سینس موجودہےجو دوسروں سے الگ تھلگ ہے۔ ان کے چہرے کی معصومیت اور کِھلتا ہوا سرخ وسفید رنگ ان کے ہر لباس کی خوبصورتی کو بڑھا دیتا ہے۔

لالی ووڈ فیشن آئیکون

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی طرح پاکستان کی خوبصورت ادااکارائیں بھی فیشن کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں، ان کے منفرد اور دیدہ زیب ملبوسات کا انداز تمام مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ ان اداکاراؤں میں چند کا ذکر کرتے ہیں۔

ماہرہ خان

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

مشرقی لباس ہوں یا پھر مغربی، پاکستانی فیشن آئیکون ماہرہ خان اپنی مثال آپ ہیں جن پر ہر لباس کھلتا ہوا اور منفرد محسوس ہوتا ہے۔ ماہرہ خان کے مداح جہاں ان کے مشہور ڈراموں کے سحر میں آج بھی گرفتار ہیں وہیں ان کے اسٹائل کا جادو بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔لوگ ان کے لباس، فیشن اور اسٹائل کے دیوانے ہیں۔ان کا فیشن بالی ووڈ کی اداکارائیں (جن میں ایشوریہ رائے بچن اور عالیہ بھٹ شامل ہیں)بھی اپنا چکی ہیں۔

عائشہ عمر

سیلیبرٹیز کی دنیا میں کون کون ’’ فیشن کوئین‘‘

عائشہ عمر پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔ جہاں اپنے کیریئر میں وہ شاندار انداز میں آگے بڑھیں وہیں ان کا فیشن بھی قابل تعریف ہے، جو مداحوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے ۔

تازہ ترین