سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس نہیں آ رہے۔
پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ہورہی ہے جس کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو مزید بتایا کہ مشرف آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے۔
وکیل کے پرویز مشرف کے واپس نہ آنے کے بیان کے بعد سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا۔
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ فوری پتہ کرکے بتائیں کہ پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، اگر انہوں نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔
چیف جسٹس نےڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری اپ ڈیٹ لےکر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ کیس کی سماعت 2بجے رکھی گئی ہے، اسٹاف نے عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے، اگر پرویز مشرف نے آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔