کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائنزکی جانب سےصوبائی دارالحکومت سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،5 سال سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع نہ ہوسکا،ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے فضائی بیٹرے میں 37 ائیر بس طیارے شامل ہونے کے باوجود بھی صوبائی دارالحکومت سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اس وقت کوئٹہ سےکراچی اور اسلام آباد ہفتہ وار7پروازیں لاہور تین پروازیں ہفتہ وار جاتی ہےجبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن جو پہلے کوئٹہ سے دبئی شارجہ مشد نجف اور قندہار کےلئے پروازیں تھی وہ بھی بند کردی گئی ہیں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے زائرین کو محفوظ سفری سہولت کی فراہمی کے غرض سے کوئٹہ سے مشداور نجف کے لیئے پروازوں کا آغاز کیا تھا جسے بھی بند کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں ،زائرین اور تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہےعوامیحلقوں نے ائیر لائن حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے اندرون ملک پروازوں میں اضافہ جبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی بحال کیا جائے۔